عمران خان پر حملہ، پی ٹی آئی نے نئی جے آئی ٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حکومت کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہمارے دورے میں اتنی مہنگائی نہیں تھی،جیل بھرو تحریک کا مقصد خوف کا بت توڑنا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ نگران حکومت نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے نئی جے آئی ٹی بنا دی ،ہم جے آئی ٹی کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو اب بھی کوئی شک ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کا ذمہ دار کون تھا تو یہ دیکھ لے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کی گئی جے آئی ٹی رپورٹ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں پائے جانے والے نتائج کو جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کے ذریعے سبوتاژ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

No comments