سنجے دت کو اپنے گھر کے باہر موجود صحافیوں پر غصہ آگیا

 

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت کو اپنے گھر کے باہر موجود صحافیوں پر غصہ آگیا۔

بالی ووڈ اور میڈیا کا چول دامن کا ساتھ ہے، سپر استارز کے گھر کے باہر ہر وقت میڈیا کے نمائندے اور فوٹو جر نلسٹ موجود ہوتے ہیں۔

سنجے دت کا شمار بھی ایسے ہی اداکاروں میں ہوتا ہے ، جن کے گھر کے باہر مداح اور صحافی ہر وقت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ سنجو بابا ان صحافیوں کا بھی بڑا خیال رکھتے ہیں۔

لیکن سنجے دت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی وائرل ہورہی ہے، اس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ گھر سے باہر نکل رہے ہیں۔ اس دوران پاپارازی نے انہیں گھیر لیا تو سنجے دت ناراض ہو گئے۔

ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ وہاں موجود کوئی صحافی سنجے دت کو کچھ کہتا ہے تو سنجے دت خفا ہوجاتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ’’کبھی تو اکیلا چھوڑ دیا کرو یار‘‘

سنجے دت کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی بھرپور انداز میں اظہار خیال کررہے ہیں۔

ندھی بلونی نے سنجے دت کی بات پر لکھا کہ ’’اگر آپ کو چھوڑ دیا تو کوئی نہیں ہوچھے گا آپ کو۔‘‘

جیوتی پاٹل نےلکھا ’’اچھا ہوا میڈیا کو ڈانٹ پڑی بابا (سنجے دت) کی.‘‘

No comments

Powered by Blogger.