جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی کا پلان بی بھی سامنے آگیا
تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں پلان بی تیار کر لیا۔ اگر حکومت نے انکار کیا تو پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان مال روڈ چیئرنگ کراس پر دھرنا دیں گے۔
پی ٹی آئی کی جیل بھر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے۔تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں پلان بی تیار کر لیا۔گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس پارٹی دفتر جیل روڈ میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کی، اجلاس میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شیخ امتیاز محمود نے شرکاء کو جیل بھرو تحریک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، تحریک کے آغاز کے موقع پر گرفتاریاں دینے والے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کے اعزاز میں پارٹی دفتر میں تقریب منعقد ہوگی، ڈاکٹر یاسمین راشد گرفتاریاں دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ چیئرنگ کراس پہنچیں گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری سے جیلیں کم پڑ گئیں، تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پرامن تحریک ہے، ہم نے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا ہے جو ہمارا بنیادی حق ہے، پرامن احتجاج کا حق کوئی بھی نہیں چھین سکتا، گرفتاریوں، جھوٹے مقدمات اور جیلوں سے حکمران ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔
اجلاس میں عندلیب عباس، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، شیخ امتیاز محمود، زبیر نیازی، شنیلا علی، آمنہ جنجوعہ، ڈاکٹر نوشین حامد معراج، شنیلا روت، رخسانہ نوید، سعدیہ سہیل رانا، راجہ شکیل زبان، مہر واجد عظیم، احمد طلحہ، سعدیہ ایوب، میاں اویس انجم، رانا مدثر ایڈووکیٹ، شوکت بھٹی، خالد گجر اور نیلم حیات نے شرکت کی ۔

No comments