منگل سے جمعرات تک بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات  نے منگل سے جمعرات تک بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  28 فروری سے 2 مارچ تک مری، گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔ 

اسی طرح 28 فروری سے 1 مارچ تک  اسلام آباد ، گوجرانولہ، سیالکوٹ، چمن،پشین سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی۔

بارش کے دوران دن کا درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ 

No comments

Powered by Blogger.