پارٹی کا بہت نقصان ہو گیا، اسحاق ڈار کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے:لیگی اراکین

اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے تنگ پارٹی رہنمائوں نے قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کا سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کو کو ہورہا ہے۔اسحاق ڈار کو فوری وزارت خزانہ سے ہٹایا جائے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے۔پٹرول، منی بجٹ کا ملبہ ن لیگ اکیلے کیوں اٹھائے پوری پی ڈی ایم کو شامل کریں:رہنمائوں کا موقف

اسحاق ڈار کی پالیسیوں کے باعث عوام میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔علاوہ ازیں 

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ن لیگ یوتھ کے نمائندوں سے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مہنگائی کے باعث مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ملاقات کے دوران کہا کہ میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں، یہ میری حکومت نہیں مریم نواز ۔اس حکومت کی کارکردگی ن لیگ پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ واضح رہے کہ مریم نواز عمران خان کے دور حکومت میں دو روپے پٹرول بڑھنے پر ان پر شدید تنقید کرتی تھیں اور مریم نواز مہنگائی مارچ بھی کر چکی ہیں۔



No comments

Powered by Blogger.