موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ لاہور آرٹس کونسل کے چیئرپرسن مقرر

پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کو لاہورآرٹس کونسل کاچیئرپرسن مقررکردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کولاہور آرٹس کونسل میں اہم عہدہ  دیدیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

نوٹی فیکشن کے مطابق لاہور آرٹس کونسل میں قاسم علی شاہ کی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قاسم علی شاہ ایک موٹیویشنل اسپیکر اور کارپوریٹ ٹرینر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے ازبکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی کام کیا ہے۔ وہ غیر منافع بخش تنظیم قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے بانی ہیں۔ 2018ء میں وہ کتاب میلے لاہور فیسٹیول کے چیئرمین تھے۔

No comments

Powered by Blogger.