کلرکہار کے قریب بس کو حادثہ،9 افراد جاں بحق

چکوال میں کلرکہار کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بس کو کاٹ کر نکالا جارہا ہے۔ حادثے کی شکار بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، بس میں باراتی سوار تھے۔

ادھر ڈپٹی کمشنر قرۃالعین کا کہنا ہے کہ مسافر بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔ 

انہوں نے کہا کہ بس سے اب تک 64 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ 

ڈی سی کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈی سی چکوال نے کہا کہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ٹی ایچ کیو اسپتال کلرکہار منتقل کیا جارہا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.