90 کروڑ افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں

سمندروں کی سطح میں مسلسل اضافہ سے 90 کروڑ افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا ہے 1900 کے بعد سے سمندروں کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے۔ 

سمندری سطح میں مسلسل اضافے سے بنگلہ دیش، چین، بھارت اور نیدرلینڈز کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندروں کی سطح میں مزید اضافہ ہو گا چاہے گلوبل وارمنگ کو معجزانہ طور پر1.5 ڈگری تک لایا جائے جو بین الاقوامی ہدف بھی ہے۔۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایک ڈگری درجہ حرارت کو بھی گلوبل وارمنگ کے لیے خطرناک قرار دیاہوئے کہا کہ اگر درجہ حرارت میں دو سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو جائے تو سمندر کی سطح کی بلندی دو گنا ہو سکتی ہے ۔

انہوں نے میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر 1900 کے بعد سے سمندروں میں پانی کی سطح میں اتنا اضافہ ہوا جتنا تین ہزار سال کے دوران بھی نہیں ہوا تھا۔


No comments

Powered by Blogger.