پی ایس ایل 8 کے لاہور اور راولپنڈی میں میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے لاہور اور راولپنڈی میں میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پی ایس ایل میچز کے دوران لائٹنگ کے راستوں کی لاگت شیئر کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
لاہور اور پنڈی میں پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے‘‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے رابطہ کیا ہے، انہوں نے ملاقات میں سیکیورٹی کی مد میں پیسے نہ دینے کے حوالے سے بتایا ہے۔

No comments