کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دیدی
کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے ہرادیا۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کراچ کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 167 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا، جواب میں ملتان سلطان کی پوری ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس اور میتھیو ویڈ میدان میں اترے۔ دونوں نے 32 رنز کا اوپننگ سراکت فراہم کی۔
انور علی نے اس جوڑی کو ونس کی وکٹ لے کر توڑا۔ جس کے بعد ویڈ کا ساتھ نبھانے طیب طاہر میدان میں اترے۔
ویڈ اور طیب نے بہترین بلے بازی کی، طیب طاہر نے نصف سینچری بناکر اپنے پہلے میچ کو یادگار بنادیا۔ انہوں نے 33 گیندوں پر اپنی نصف سینچری اسکور کی۔
طیب طاہر اور میتھیو ویڈ نے 109 رنز ک شراکت قائم کی، 141 رنز پر احسان اللہ نے طیب طاہر کو آؤٹ کیا تو ان کا اسکور 65 رنز تھا۔
میتھیو ویڈ نے طیب طاہر کے بعد شعیب ملک کے ساتھ اسکور آگے بڑھانا شروع کیا۔
148 رنز پر میتھیو ویڈ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 47 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان 167 رنز بنائے اور جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔

No comments