برائلر گوشت کی قیمت میں 60 روپے فی کلو اضافہ

 برائلر کی قیمت بےقابو ہوگئی۔ گزشتہ 2 روز کے دوران 60 روپے فی کلوگرام تک اضافے نے شہریوں کے ہوش اڑادیے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز میں برائلر گوشت 60 روپے اضافے سے 639 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔ جس کی وجہ سے شہری پریشانی نظر آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سفیدپوش کیلئے برائلر کا گوشت خریدنا بھی ناممکن ہوگیا ہے۔ 

یاد رہے کہ برائلر کی قیمتیں دیکھتے ہی دیکھتے آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ ایک ماہ کے دوران برائلر کی فی کلو قیمت میں 160 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ سالم مرغی کا گوشت 639 جبکہ لیگ پیس 800 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

پولٹری فارمرز کا کہنا ہے کہ مرغی کی خوراک مہنگی ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اگر درآمدی سویا بین کو کراچی پورٹ سے کلیئر نہ کیا گیا تو رمضان المبارک میں مرغی کا گوشت 800 روپے کلو تک پہنچ سکتا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.