بارکھان میں دھماکہ،4 افراد جاں بحق،12زخمی

 بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بارکھان پولیس کے مطابق رکھنی کے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی، جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بارکھان پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکہ خیر مواد موٹر سائیکل میں نصب کر کے اسے بازار میں کھڑا کیا گیا تھا۔

بارکھان دھماکے کے زخمیوں کو رکھنی اسپتال اور ڈی جی خان ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بارکھان میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

کوئٹہ سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے رکھنی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار بھی کیا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.