تیز رفتار کار اور رکشے میں تصادم،2افراد جاں بحق،10زخمی
عمر کوٹ میں تیز رفتار کار نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب اس وقت پیش آیا جب درگاہ نمانو شاہ کے قریب تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہونے والی کار نے رکشے کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں 12 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دیگر 10 کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

No comments