مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہوگیا
چکن غریب کے کچن سے تاحال دور ہے۔ مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہو کر قیمت 639 روپے کلو ہو گئی۔
قیمت میں کمی کے باوجود برائلر گوشت کی خریداری جیب پر بھاری ہے۔ فارمی انڈوں کا نرخ بدستور 270 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔
ادھر پیاز کے نرخ بھی انتہائی سطح پر ہیں۔ مارکیٹ میں پیاز 180 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر درجہ اول 50 سے 60 روپے کلو دستیاب ہیں۔ آلو 40 روپے فی کلو تک ہیں۔ لہسن اور ادرک 150 روپے پاو تک بیچا جا رہا۔ شملہ مرچ 150 اور بھنڈی 250 روپے فی کلو تک ہے۔ گاجر، مولی، شلجم ، پالک، ۔ساگ اور گوبھی 40 سے 50 روپے فی کلو ہے

No comments